ڈومن پورہ میں لگ بھگ 16 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے ایک نئے ٹیوب ویل کی بورنگ شروع، ایک دیگر کا افتتاح۔ارشد جمال

ڈومن پورہ میں لگ بھگ 16 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے ایک نئے ٹیوب ویل کی بورنگ شروع، ایک دیگر کا افتتاح
ترقی، تعمیراتی نظم و پانی کی سپلائی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ارشد جمال

مؤ ناتھ بھنجن۔پالیکا کے ذریعہ شہر میں چہار سو پینے کے پانی کی سپلائی کو مزید بہتر بنائے جانے کی کوشش لگاتار جاری ہے۔اس کے لئے بورڈ اپنے وسائل کے ذریعہ شہر کی عوام کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرانے کے لئے ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے کام کر رہاہے۔یہ باتیں نمائندہئ پالیکا صدر ارشد جمال نے آج ڈومن پورہ سرجو روئے کا پورہ میں 8 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے نصب ہونے والے نئے ٹیوب ویل کی بورنگ کی بنیاد اور اسی کے ساتھ ڈومن پورہ کھدبکیہ میں ایک دوسرے نئے ٹیوب ویل جو حال ہی میں لگ بھگ 8 /                  لاکھ  صرفہ سے نصب ہوا ہے کا افتاح کرتے ہوئے کہیں۔


                                                          
اس موقع پر نمائندہئ صدر ارشد جمال نے کہا کہ ترقی، تعمیرات و پینے کے پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہماری کوشش جاری ہے۔ڈومن پورہ سرجو رائے کا پورہ و ڈومن پورہ کھد بکیہ علاقوں میں لگ بھگ 16 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے ٹیوب ویلوں کو نصب کرنے کے لئے بورنگ کی شروعات و افتتاح سے پینے کے پانی کی سپلائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اس ٹیوب ویل کے نصب ہونے سے نزدیکی علاقوں کو بھی فائدہ ملے گا۔مسٹر جمال نے کہا کہ شہر کی عوام کی زندگی کی ضروریات کی حصولیابیوں کو آسان بنانے کے لئے سبھی بنیادی سہولیات فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ٹیوب ویلوں کے نصب ہونے سے ایک طرف شہر میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی یقینی ہوجائیگی تو دوسری طرف عوام کو پینے کے پانی کی قلت سے نجات دلانے کی مہم بھی عملی شکل لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے ناحول میں رہ رہے ہیں جہاں ہر طرح کی سوچ رکھنے والے لوگ آپس میں مل جل کر زندگی جی رہے ہیں۔ہمیں سبھی کے حق حقوق و ضروریات زندگی کو پوری طرح سے مہیا کرانا ہے جس کے لئے ترقی، تعمیرات و پینے کے پانی کی سپلائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پانی زندگی کی ایک ایسی ضرورت ہے جس کی قلت سے زندگی نہایت مشکل ہو جاتی ہے اس لئے شہر میں پینے کے پانی کی مکمل سپلائی کا نظم یقینی بنانے کے مقصدسے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے تاکہ کسی کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لوگ مجموعی طور پر پالیکا کے ذریعہ دستیاب کرائی جا رہی سہولیات کا اجتماعی طور پر فائدہ حاصل کر سکیں۔                                                                                                                                      
اس موقع پر وارڈ ممبران ظہیر سراج، محمد اسمعیل، احمد صہیب ایمن، جسونت، سنیل رائے، وشوناتھ رائے،  ہنمان رائے، چندرا شیکھر رائے، کامریڈ عبدالعزیز، سمیع اللہ، منصور احمد، افضال احمد، محمد مرتضی، شمشاد احمد، اظہار، حافظ ارشاد احمد وغیرہ موجود رہے۔