منظوری کے لئے حکومت ہند کو 97 /کروڑ روپیہ کا پروجیکٹ روانہ جلد ہی ملے گی پینے کے صاف پانی کی سپلائی۔ارشد جمال


منظوری کے لئے حکومت ہند کو 97 /کروڑ روپیہ کا پروجیکٹ روانہ
پردہاں، بکول، تاجوپور، رستی پور، کندھیری، اچھار،بھدیسرا، بکھتاورگنج علاقوں کو جلد ہی ملے گی پینے کے صاف پانی کی  سپلائی۔ارشد جمال

مئو ناتھ بھنجن۔ آج منشی پورا نالہ پار، منشی پورا مکھنوا، راج گدی کا میدان کے ساتھ تین مقامات پر 27 /لاکھ روپئے کے صرفہ سے نصب ہونے والے تین نئے ٹیوب ویلوں کا نمائندہئ پالیکا صدر ارشد جمال نے بنیاد رکھا۔تینوں ٹیوب ویلوں کے شروع ہونے سے ان علاقوں میں عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا اور لوگوں کوپانی کی قلت سے نجات ملے گی۔پینے کے پانی کے نظم کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔اس موقع پر محلہ کے رہنے والوں کو خطاب کرتے ہوئے نمائندہئ صدر ارشد جمال نے کہا کہ ہم شہر کی ترقی کی رفتار کو کافی تیز کرنے میں کامیاب ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے کہاکہ اٹل مشن فار ریزیولیوشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن یوجنا کے تحت اتر پردیش میں مؤ کا انتخاب ہونے کے بعد پینے کے پانی کی سپلائی کو آسان بنانے کے لئے رام پور چکیا، حقیقت پورا، بھدیسرااور بکھتاور گنج میں پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے 13 /کروڑ 80 /لاکھ روپیہ اور پردہاں، بکول، تاجوپور، کندھیری میں پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے 14 /کروڑ 20 /لاکھ روپیہ کی منظوری مل چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 25 کیلومیٹر پرانی پائپ لائن کو بدلنا، ایک واٹر ٹیسٹنگ لیب بنانااس اسکیم میں شامل ہے۔اسی سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ شیور اور بایو گیس ڈائجیسٹر پلانٹ نیز ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے 97 /کروڑ روپیہ کا پروجیکٹ منظوری کے لئے حکومت ہند کو بھیجا جا چکا ہے۔انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام اسکیموں کو ایک سال کے اندر شروع کر دیا جائیگا۔ان اسکیموں کو صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے منظور کرانے میں ہم نے 2 /سال لگاتار جد و جہد کی ہے۔مسٹر جمال نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان اسکیموں کے نفاذ سے شہر کی ترقی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا نیز اس سے شہرکے لوگوں کو پانی کی قلت سے دوچار نہیں ہونا پڑیگا اور پینے کا صاف پانی ضرورت کے مطابق دستیاب بھی رہیگا۔پینے کے صاف پانی کی سپلائی سے لوگوں کی صحت بھی اچھی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بغیر کسی تعصب کے شہر میں ترقی کے لئے لگاتار بہتر کام کئے ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرانا اور شہر کو ہر طرح سے فعال بنانا میری زندگی کا مقصد ہے۔آپنے ہم سے جو امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں ہم انہیں ہر حال میں پورا کریں گے۔اس موقع پر وارڈ ممبرشمشاد احمد، بھرت لال راہی، کنہیا، سنجو ورما، ماسٹر شمیم، اخلاق احمد، بڑک نیتا، امیر حسن، شمیم حسن، مولوی اعجاز، مولوی حفظ الرحمن، آفتاب، خورشید، نسیم احمد، وملیش، اشوک کمار، عبد الناصر، تارق  وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی لوگ موجود رہے۔