مئی کو ہوگا نگر سماجوادی پارٹی کا کنوینشن، لوگوں کو پارٹی سے جوڑیں کارکنان۔ظہیر سراج


4 /مئی کو ہوگا نگر سماجوادی پارٹی کا کنوینشن
آپسی تال میل سے کریں کام، لوگوں کو پارٹی سے جوڑیں کارکنان۔ظہیر سراج

مؤ ناتھ بھنجن۔آئندہ بلدیاتی انتخاب کو مد نظر رکھتے ہوئے آج مصطفی باد میں سماجوادی پارٹی کی شہر مجلس عاملہ کی ایک ضروری میٹنگ شہر صد ظہیر سراج کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں سماجوادی پارٹی کے عہدیداران و ممبران نے حصہ لیا۔اس میٹنگ میں پارٹی سنگٹھن کو مظبوط بنانے کے لئے پورے شہری علاقے میں ممبر سازی مہم چلانے و پارٹی کی پالیسیوں کو عام لوگوں تک پہونچانے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں جن اجینڈوں پر فیصلہ لیا گیا ان میں خاص طور سے پارٹی کی ممبر سازی کی مہم میں تیزی لا کر لوگوں کو اس کی جانب راغب کرنا، پارٹی کارکان کے ذریعہ شہر کے تمام علاقوں میں میٹنگ کرنا بھی شامل ہے۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جو پارٹی کارکنان نگر پالیکا کے صدر کے عہدے و ممبران کے عہدوں پر سماجوادی پارٹی کے سمبل سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں وے 30 /اپریل تک اس ضمن میں درخواست سماجوادی پارٹی کے دفتر کو محصول کرادیں۔ شہر صدر ظہیر سراج نے بتایا کہ نگر پالیکا الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ 4 /مئی2017کو بائی پاس روڈ واقع چندن پیلیس میں سماجوادی پارٹی کا ایک کارکن کنوینشن منعقد ہوگا جس میں سماجوادی پارٹی کی نگر اکائی کے سبھی عہدیداران و کارکنان و ضلع کے بھی کچھ عہدیداران موجود رہیں گے۔اس میٹنگ میں آئندہ نگر پالیکا کے الیکشن کی حکمت عملی پر تبادلہئ خیال کیا جائیگا۔انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری طرح سماجوادی پورٹی کی عوامی مفادعامہ کی اسکیموں سے عوام کو روشناش کرائیں۔کارکنان خود ایک دوسرے کے آپسی تعاون سے عوام کو ایک جٹ کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ شہر مجلس عاملہ کی اس میٹنگ میں اقبال ممبر، فیاض ممبر، محمد اسمعیل ممبر، منظور ممبر، نسیم اختر ممبر، عطاء اللہ ممبر، احمد صہیب ایمن ممبر، امجد، قرۃ العین، محمد ارشد، ساجد غفران، مبین نیتا، جاوید اختر، شمشاد احمد، مظہر علی، ابرار احمد، شکیل احمد، اخلاق احمد، وصی احمد، قاری جمیل، مولوی اشفاق، حافظ شکیل، زبیر احمد، ہارث کمال، پرویز احمد، قمر الاسلام  وغیرہ موجود رہے۔میٹنگ کی صدارت شہر صدر ظہیر سراج نے کی نظامت کے فرائض شہرجنرل سیکریٹری محمد دانش نے ادا کئے۔