لگ بھگ 8 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے رامپور چکیا میں نصب ہونے والے نئے ٹیوب ویل کی بورنگ شروع-ارشد جمال


لگ بھگ 8 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے رامپور چکیا میں نصب ہونے والے نئے ٹیوب ویل کی بورنگ شروع
شہر کی ترقی کے لئے سبھی ضروری تعمیری کام کرائے گئے، پینے کے پانی کے نظم کی بہتری بھی یقینی بنائی۔ارشد جمال

 
مؤ ناتھ بھنجن۔پالیکا کے ذریعہ پینے کے پانی کے نظم کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آج رامپور چکیا میں لگ بھگ 8 /لاکھ روپیہ کے صرفہ سے نصب ہونے والے ایک نئے ٹیوب ویل کی بورنگ کی شروعات ہو گئی جس کی بنیادنمائندہئ صدر ارشد جمال کے ہاتھوں عمل میں آئی۔


بورنگ کے کام کی شروعات کرتے ہوئے نمائندہ صدر ارشد جمال نے کہا کہ رامپور چکیا نگر پالیکا کی آخری حد پر واقع ہے جو 1994 میں حدود کی توسیع کے دوران گاؤں سماج سے کٹ کر نگر پالیکا میں شامل ہوا تھا۔ترقی سے محروم اس علاقے میں بھی پینے کے صاف پانی کی سپلائی کے نظم کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے کوشش جاری رکھی۔جس کے نتیجہ میں آج یہاں ایک نئے ٹیوب ویل کی تنصیب ہو رہی ہے۔اس ضمن میں بورنگ کام کی شروعات کر کے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تعصب کے ہم نے سبھی علاقوں میں ترقیاتی کام کئے ہیں جس سے مؤ شہر کی صورت ہی بدل چکی ہے۔مسٹر جمال نے کہا کہ دوسرے علاقے کے لوگ یہاں کی ترقی دیکھ کر مبہوت رہ جاتے ہیں اور یہاں سے کچھ بہتر کرنے کی ترغیب لیکر جاتے ہیں جو ہمارے لئے رشک کی بات ہے۔


وارڈ ممبر منوج نگم نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین صاحبہ نے پورے شہر خاص طور سے رامپور چکیا علاقے کو پوری طرح سے ترقی کی مین اسٹریم سے جوڑنے کا بڑا کام کیا ہے۔اسی کے ساتھ انہوں نے پینے کے صاف پانی کاانتظام کرنے میں بھی بڑا قدم اٹھایا ہے جس سے ہمارے علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بن سکی ہے۔مسٹر نگم نے کہا کہ شہر اور ہمارے علاقے کی مکمل ترقی کے لئے چیئر مین صاحبہ کی واپسی ضروری ہے جس کے لئے عوام کے ذریعہ انہیں ایک اور موقع دیا جا ناعوام کے مفاد میں ہوگا۔           اس موقع پر وارڈ ممبر منوج نگم، سنتوش، وجے، کلدیپ، پھولمتی، نرملا، پریا، آنند، اشوک وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی لوگ موجود رہے.