نگر پالیکا کے ذریعہ یوم مزدور کے موقع پر صفائی ملازمین کو دیا گیا اعزاز۔ارشد جمال

نگر پالیکا کے ذریعہ یوم مزدور کے موقع پر صفائی ملازمین کو اعزازو طعام 
سبھی کا مجموعی طور سے جاگنا ضروری۔اے ڈی ایم 
صفائی پسند کرنے والے معزز لیکن صفائی کرنے والے ملازمین ان سے کہیں زیادہ معزز، آپ کے دم سے شہر میں صفائی نظام ہے مستحکم۔ارشد جمال

مؤ ناتھ بھنجن۔حکومت کی منشا کے مطابق 1 /مئی کو نگر پالیکا کمیونیٹی ہال میں یوم مزدور کے موقع پر اے ڈی ایم شیو کمار شرما، ایکزیکیٹیو افسر ودیا ساگر یادو، پالیکا صدر شاہینہ ارشد جمال، نمائندہئ صدر ارشد جمال و ممبران پالیکا کی موجودگی میں صفائی ملازمین، سپر وائزروں و انسپیکٹروں کو انکے اچھے کام کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹ دیکر اعزاز دیا گیا۔پالیکا کمیونیٹی ہال میں صفائی ملازمین کو اعزاز دینے کے لئے منعقد کئے گئے اس اعزازیہ پروگرام میں دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔



اس موقع پر اے ڈی ایم شیو کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 1/مئی کو آپ کے نام سے منصوب کرکے صفائی ملازمین کو اعزاز دیا ہے۔ اے ڈی ایم نے کہا کہ نمائندہئ پالیکا صدرارشد جمال اور پالیکا صدر شاہینہ ارشد جمال خود صفائی سے متعلق کاموں کا سروے کرکے صفائی ابھیان کی رفتار میں تیزی لاکر حدف کو تیزی سے پانے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایکزیکٹیو افسر ودیا ساگر یادو نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ملازمین سے ہی ہمارا وقار منسلک ہے۔



 پالیکا صدر شاہینہ ارشد جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کئی ماہ پیشتر مرکزی حکومت کی جانب سے تین لوگوں پر مشتمل ایک وفد مؤ نگر پالیکا پہونچ کر نگر کے گلی کوچوں کا معائنہ کر رہا تھا۔انہیں سیدھے طور سے دلی سے سیٹیلائٹ کے ذریعہ ہدایات دی جا رہی تھیں کہ آپ کواب شہر کے فلاں علاقے کا سروے کرنا ہے۔وے مؤ کے صفائی نظام کو دیکھ کر کافی متاثر تھے اور انکے ذریعہ مرکزی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے تحت حکومت ہند نے 13 /کروڑ روپیہ کی رقم مؤ نگر پالیکا کو انعام کے طور پر دی ہے۔یہ ہمارے صفائی ملازمین کے غیر معمولی محنت،انکی اہلیت و قابلیت کا نتیجہ ہے۔مسز جمال نے کہا کہ حکومت نے تو آج آپ کے لئے ہدایات بھیجی ہیں جبکہ ہم 2012 سے ہی آپ کی صحت، تعلیم اورتحفظ کے لئے بہتر کام کرتے آئے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین و سنودا پر کام کرنے والے صفائی ملازمین کی طرح حکومت کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولیات ٹھیکہ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی ملے۔ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب ٹھیکہ ملازمین کو سرکاری پیمنٹ دلا پانے میں ہمیں کامیابی ملے۔


اس موقع پر ممبران پالیکا ظہیر سراج، اقبال احمد، نسیم احمد، جاوید، اجے،اطہر، رجنیش، پریم شنکر گپتا، اجے کمار، صفائی انسپیکٹر اشوک کمار جھا و نریش کمار، سوچھ بھارت مشن کے ضلع پربھاری اپیندرکمار دوبے، شہر صدر امت ورما، آشا فائنڈیشن کی خاتون ممبر وملیش کشیپ کے علاوہ پالیکا کے صفائی نائک، صفائی ملازمین،افسران و تمام ملازمین موجود رہے۔