لچھی پورہ اوریئنٹل لائبریری میں وارڈ کارکنان کی میٹنگ-ارشد جمال


لچھی پورہ اوریئنٹل لائبریری میں وارڈ کارکنان کی میٹنگ
تمام کارکنان ہیں پرعظم، سبھی لوگوں کا ساتھ ہے درکار-ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔ مؤ نگر پالیکا پریشد کے انتخاب کومد نظر رکھتے ہوئے آج لچھی پورہ واقع اوریئنٹل لائبریری میں وارڈ نمبر 8 کے کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی۔سماجوادی پارٹی کی اس میٹنگ میں کارکنان کا ہجوم اتنا بڑا تھا کہ لابرئبریری کیمپس چھوٹا پڑ گیا۔میٹنگ میں تمام کارکنان منظم


اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئر مین و مؤ نگر پالیکا پریشد کے صدر کے عہدے کے امیدوار ارشد جمال نے کہا کہ اللہ نے ہر شخص کو کسی نہ کسی خاص خصوصیت سے نوازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے اندر چھپی خصوصیات کو سمجھ لیتے ہیں اور اسی میدان میں آگے بڑھتے ہیں وہ کامیاب ہوتے ہیں شرط یہ ہے کہ وفاداری اور مخلصانہ طریقہئ کار پر عمل کرتے ہوئے کام کو انجام دیا جائے۔ مسٹر جمال نے کہا کہ طیب پالکی اچھے بزنس مین ہیں اور میں اچھی سیاست کر لیتا ہوں۔ سماج کو ہر فیلڈکے ماہرین کی ضرورت ہے۔ ہمیں ماہر لوگوں کے ساتھ معاشرے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ مسٹر جمال نے کہا کہ کارکن تنظیم کی مضبوطی کے ضامن ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں آپ کی 
موجودگی سے مجھے کافی قوت حاصل ہوئی ہے اور میرے عظم میں اضافہ ہوا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ذاتی مفاد اور بغیر کسی تعصب کے میں نے شہر کی چہار سو ترقی کے لئے ہر ممکن کام کیا ہے اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔ سینئر سماجوادی لیڈر اظہار الحق انصاری، احمد صہیب ارسلان ایمن (ممبر)، شاہنواز اختر نے مجموعی طور پر کہا کہ ارشد جمال ہی ایک ایسے لیڈر ہیں جو ضرورت کے وقت ہر سکھ دکھ میں ساتھ نظر آتے ہیں اور ان کے اندر کوئی تعصب نہیں ہے۔ مسٹر جمال ایک طرف شہر کے نظم کو بہتر، خوبصورت و آسان بنانے میں مشغول ہیں تو دوسری جانب انہوں نے بہت سے بے روزگار نوجوانوں کو ٹھیکے پر کام دے کر انہیں روزی روٹی سے جوڑا ہے۔ شہر سماجوادی پارٹی کے صدر ظہیر سراج نے کہا کہ ارشد جمال نے قریشی برادری پر آئی افتادکو لے کر مفاد عامہ کی عرضی داخل کی اور الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ان کے مفاد عامہ کی عرضی پر فیصلہ دیا جس سے متاثرین کو راحت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ارشد جمال تمام لوگوں کے دکھ دردکو محسوس کرنے والے محض ایک ایسے لیڈر ہیں جو شہر کو ہر طرح سے ماڈل اور خوبصورت نیز تمام خوبیوں سے مرسع کرنے کے کام میں مسلسل لگے ہوئے ہیں۔آپ سبھی کو ایک ساتھ مل کر انہیں کامیاب بنانا ہے۔ مختار حسین اور حافظ ارشاد احمد نے کہا کہ ہم کارکنان سماجوادی پارٹی کے پیلر ہیں۔ ہم ارشد جمال کو کامیاب بنانے کے لئے شہر کے ہر شخص سے مسٹر جمال کی صلاحیت اور قابلیت کے بارے میں بتائیں گے اور آپ کو اس مہم میں منظم ہوکر کام کرنا ہے۔ انتخاب میں مزیدتیزی لانے کیلئے وارڈ کمیٹی بھی تشکیل کی گئی۔ 


کمیٹی میں اخلاق پان والے، امجد، محمد ارشد،افتخار احمد، نیتا،محمد دانش، خورشید موبائل، نوشاد وسیم، اسماعیل سعید احمد،محمد اظہر، منو پہلوان، محمد ابراہیم، شاہد سہارا، پرویز سہیل، چھوٹک موبائل، چنو، انصار احمد، جاوید اختر،محمد اسماعیل، سیف عالم، ونیت یادو، شبیر احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر اسماعیل ممبر، شہر جنرل سکریٹری محمد دانش، ماسٹر انس، امجد، شکیل احمد، جاوید چندن، قرۃ العین،ساجد ماریا، ماسٹرمحفوط، محمد کمال، اوزیر احمد، ارشد جمال پورہ، شیرا، محمود، علی احمد، اخلاق احمد، ارشد لمبو وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکن اور علاقائی لوگ موجود رہے۔ اجلاس کی صدارت محمد ابراہیم نے کی اورنظامت کے فرائض ماسٹراظہار الحق انصاری نے کیا۔