نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کالی کٹ میں 113/ٹیکنیکل اسٹاف کے خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
انٹر ویو کے ذریعہ ہوگی تقرری
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کالی کٹ میں 113/ٹیکنیکل اسٹاف کے خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال


مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کالی کٹ میں 113/ٹیکنیکل اسٹاف کے خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔اس کے لئے محکموں کے مطابق تعلیمی لیاقت الگ الگ متعین ہے جبکہ 1 /جولائی2017تک امیدواروں کی عمرزیادہ سے زیادہ 27 /سال ہونی چاہیئے۔اس ضمن میں انٹرویو کی تاریخیں 4-7 جولائی 2017 (محکموں کے مطابق) طے ہے۔اہل امیدوار اپنی سبھی تعلیمی اسناد و دیگر مطلوبہ دستاویزات و ان سبھی کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ مقام انٹرویو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کالی کٹ (متعلقہ محکموں کے تحت) کے پتے پرمتعین وقت سے پہلے پہونچیں۔ دیر سے پہونچنے والے امیدواروں کو انٹر ویو میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ تقرری انٹر ویو کے ذریعہ عمل میں آئیگی اس لئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کالی کٹ کے ذریعہ مذکورہ عہدوں پرطلب کی گئی درخواستوں پرانٹر ویو دینے کے خواہشمند حضرات متعلقہ ویب سائٹ www.nitc.ac.in پردی گئی ہدایات کے مطابق متعین وقت پراپنی تمام تعلیمی اسناد و دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فوٹو کاپیوں کے ساتھ مذکورہ انٹر ویوکے مقام پر پہونچیں۔مذید جانکاری کے لئے متعلقہ ویب سائٹ دیکھیں۔