ڈاکٹر بی آر امبیڈکر راشٹریہ پرودیوگیکی سنستھان میں اسسٹنٹ پروفیسر کے 116/خالی عہدے ہونگے پر، محکمہ کی ای میل پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر راشٹریہ پرودیوگیکی سنستھان میں اسسٹنٹ پروفیسر کے 116/خالی عہدے ہونگے پر، محکمہ کی ای میل پر  درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر راشٹریہ پرودیوگیکی سنستھان نے بایو ٹیکنالوجی، کیمیکل انجینئرنگ وغیرہ کے محکموں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے 116 /خالی عہدوں پر تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس کے لئے زیادہ سے زیادہ 35 /سال تک کے خواہشمند امیدوار درخواست گزارنے کی آخری تاریخ 30 /جون 2017 تک متعلقہ ویب سائٹwww.nitj.ac.in سے متعین درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر لیں اور پھر اسے بھر کر مطلوبہ ضروری کاغذات منسلک کر کے متعلقہ ای میل recruitment@nitj.ac.in پربھیجیں۔مشتہر عواہد پر تقرری انٹر ویو کے ذریعہ کی جائیگی۔
مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر راشٹریہ پرودیوگیکی سنستھان میں مطلوب مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسرکے عہدوں پر درخواست گزارنے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ www.nitj.ac.inپر فراہم کردہ متعین درخواست فارم پر کر کے اسے دی گئی جانکاری و ہدایات کے مطابق امیدوار اپنی درخواستیں محکمہ کی ای میل recruitment@nitj.ac.in پر آخری تاریخ سے پہلے ہی ارسال کردیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے۔کسی طرح کے سہو کو دور کرنے یامزید جانکاری کے لئے ویب سائٹ www.nitj.ac.inدیکھی جا سکتی ہے۔