آئی بی پی ایس کے ذریعہ 14192/مختلف خالی عہدے پرکئے جا رہے ہیں، درخواستیں آن لائن گزاریں امیدوار۔ارشد جمال


 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
آئی بی پی ایس کے ذریعہ 14192/مختلف خالی عہدے پرکئے جا رہے ہیں، درخواستیں آن لائن گزاریں امیدوار۔ارشد جمال 



مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ آئی بی پی ایس کے ذریعہ 14192/مختلف خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے گریجوئیشن پاس کئے ہوئے28/30/32/40سالہ(عہدوں کے مطابق) امیدواروں سے سینئر مینیجر، مینیجر،اسسٹنٹ مینیجر اور ملٹی پرپز اسٹاف کے عہدوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔مذکورہ عہدوں پر آن لائن درخواست گزارنے کی آخری تاریخ 1 /اگست2017متعین ہے۔ متعلقہ عہدوں کے لئے SC/ST/PWDسے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بطور فیس 100 /روپیہ اور دیگرطبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 600/ روپیہ بطور فیس ادا کرنا ہوگا۔اس کے لئے درخواست گزاری کے خواہشمند امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.ibps.in پرکلک کر کے آن لائن درخواست گزارنے کا پروسیس اچھی طرح سے پورا کرلیں۔اس کے بعد آن لائن بھرے ہوئے فارم کا پرنٹ آؤٹ نکال کر محفوظ کرلیں کیونکہ مستقبل میں اس کی ضرورت پڑے گی۔
مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ آئی بی پی ایس کے ذریعہ مذکورہ عہدوں پرطلب کی گئی درخواستوں کو پر کرنے کے لئے اہل امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.ibps.in پر کلک کر کے آن لائن فارم بھریں اس کے بعداسکا پرنٹ آؤٹ لے کر محفوظ کر لیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے۔مذید جانکاری متعلقہ ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے