حکومت ہریانہ نے ہیلتھ محکمہ میں 933/میڈیکل آفیسر کے خالی عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ارشد جمال


 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
حکومت ہریانہ نے ہیلتھ محکمہ میں 933/میڈیکل آفیسر کے خالی عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ حکومت ہریانہ نے ہیلتھ محکمہ میں 933/میڈیکل آفیسر کے خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے میڈیکل کاؤنسیلنگ آف انڈیا کے ذریعہ تسلیم شدہ اداروں سے میڈیکل اور سرجری میں گریجوئیٹ ڈگری ہولڈرامیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس کے لئے امیدواروں کی عمریں 22 /سال سے 42 /سال کے بیچ ہونی چاہیئے۔اس ضمن میں درخواست گزاری کے خواہشمند امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.haryanahealth.nic.in سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اچھی طرح سے بھریں۔درخواست گزاری کی آخری تاریخ 17/جولائی 2017 متعین ہے۔مکمل طور سے بھری ہوئی درخواست کے ساتھ سبھی مطلوبہ دستاویزات کی کاپی منسلک کرکے ' ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسیز، ہریانہ سواستھیہ وبھاگ بھون، سیکٹر6-، پنچکلا۔'134109 کے پتے پر درخواست گزاری کی آخری تاریخ 17 /جولائی 2017 سے پہلے پہلے ارسال کردیں۔مذکورہ عہدوں کے لئے ہریانہ کے SC/BC/ESM/PH طبقات سے تعلق رکھنے والے مردامیدواروں کو بطور فیس 250 روپیہ، خاتون امیدواروں کو 250 روپیہ اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کو 500/روپیہ بطور فیس ادا کرنا ہوگا۔


مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہریانہ نے ہیلتھ محکمہ کے ذریعہ مذکورہ عہدوں پرطلب کی گئی درخواستوں کو پر کرنے کے لئے اہل امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.haryanahealth.nic.in سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اچھی طرح سے بھریں اس کے بعد مطلوب کاغذات کی کاپی کے ساتھ مذکورہ پتے پر ایسے بیجیں کہ آپکی درخواست محکمہ کو 17 /جولائی 2017 سے پہلے مل جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدوار اس موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔مذید جانکاری متعلقہ ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔