تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب رہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز۔ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب رہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
نیشنل ایلومینیئم کمپنی لیمیٹیڈ میں اپرینٹس شپ کا موقع، 330/عہدوں پر درخواستیں مطلوب
نیشنل ایلومینیئم کمپنی لیمیٹیڈ میں مختلف عواہد پر اہل امیدوار گزاریں آن لائن درخواست۔ارشد جمال


مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئرکی جانب رہنمائی کے مقصد سے جاری اپنی پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ نیشنل ایلومینیئم کمپنی لیمیٹیڈ میں اپرینٹس شپ کیلئے مختلف ٹریڈ میں 330/خالی عہدوں پر درخواستیں مانگی گئی ہیں جن میں اپرینٹس کے لئے فیٹر،ویلڈر،مشینسٹ، الیکٹریشئن وغیرہ کے عواہد شامل ہیں۔مسٹر جمال نے کہاکہ جو لوگ متعلقہ فیلڈمیں ماہر ہیں ان کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔ذرائع کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایلومینیئم کمپنی لیمیٹیڈ میں جن عہدوں پر درخواستیں مانگی گئی ہیں ان کے لئے امیدواروں سے تسلیم شدہ اداروں سے 12ویں پاس نیز دیگر لیاقت مطلوب ہے۔امیدواروں کی عمر کاتعین نیشنل ایلومینیئم کمپنی لیمیٹیڈ کے دستور کے مطابق ہوگا۔درخواست گذار متعلقہ ویب سائٹ www.nalcoindia.com سے متعین پروفارما ڈاؤن لوڈ کرکے صحیح طریقے سے بھریں۔فارم بھرنے کے بعد سبھی مطلوبہ دستاویزات کودرخواست فارم کے ساتھ منسلک کر کے درخواست گزارنے کی آخری تاریخ 1 /جولائی 2017 سے پہلے Manager, Traning, HRD Centre, Aluminium Refinary, 
 NALCO, M & R Complex, Damanjodi-761008 کے پتے پر ارسال کردیں۔
 اس ضمن میں مسٹر جمال نے بتایا کہ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اس لئے آخری تاریخ سے پہلے ہی اپنی درخواستیں ٹھیک طریقے سے بھر کر ارسال کریں اور اس کا ریکارڈ بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرائی جائیں اور اس کے لئے ضرورت پڑنے پر ذرائع ابلاغ کی بھی مدد لی جائے تاکہ ان نوجوانوں کو اس طرح کی جانکاریاں فراہم کرائی جاتی رہیں جو جانکاری کی کمی کے چلتے اپنے تابناک مستقبل سے محروم رہ جاتے ہیں۔مذید جانکاری www.nalcoindia.com ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔