تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز-ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
اکھل بھارتیہ آیوروگیان سنستھان،رائے پور میں اسٹاف نرس کے 475/خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال


مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکھل بھارتیہ آیوروگیان سنستھان،رائے پور میں اسٹاف نرس گریڈ(I & II) کے 475 خالی عہدے پر کئے جا رہے ہیں جس کے لئے آن لائن درخواست مانگی گئی ہے۔اس کے لئے کسی بھی تسلیم شدہ سنستھان سے 4 /سالہ فل ٹائم BSC نرسنگ کی ڈگری ہولڈر جن کی عمر 21 /سے 30 /سال کے درمیان ہو وہ درخواست گزاری کی آخری تاریخ 31 /جولائی 2017 تک آن لائن درخواست گزارسکتے ہیں۔اس کے لئے متعلقہ ویب سائٹ www.aiimsraipur.edu.in پرکلک کر کے آن لائن درخواست گزاری کا پروسیس پورا کریں۔آگے کے عمل کے لئے امیدوار آن لائن درخواست گزاری کا عمل پورا ہونے کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ لے کرمحفوظ رکھیں۔مذکورہ عہدوں پرجنرل و او بی سی کے طبقات سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار کو 1000 /روپیہ بطور فیس ادا کرناہے جبکہ دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدوار کے لئے کوئی فیس واجب الادا نہیں ہے۔

مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اکھل بھارتیہ آیوروگیان سنستھان،رائے پور میں مطلوبہ مذکورہ  اسٹاف نرس گریڈ(I & II)کے عہدوں پر درخواست گزارنے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ www.aiimsraipur.edu.inپرمتعین وقت کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن گزاریں۔اس کے بعدمستقبل میں تقرری کے عمل میں ممکنہ طور پر ضرروت کے پیش نظر اس کا پرنٹ آؤٹ لے کر محفوط کرلیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے اس لئے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدوارناجانکاری کے سبب اس اہم موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔