تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز-ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ و اسٹاف نرس گریڈII- کے 1154/خالی عہدوں پر درخواستیں طلب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور اسٹاف نرس گریڈII- کے 1154 /خالی عہدے پر کئے جا رہے ہیں جس کے لئے آن لائن درخواست مانگی گئی ہے۔اس کے لئے کسی بھی تسلیم شدہ سنستھان سے 4 /سالہ کل وقتی BSC نرسنگ کی ڈگری ہولڈریا متعین لیاقت کے حامل امیدوارجن کی عمر (عہدوں کے مطابق)21 /سے 30 /سال کے درمیان ہو وہ درخواست گزاری کی آخری تاریخ 31/جولائی 2017 تک آن لائن درخواست گزارسکتے ہیں۔اس کے لئے متعلقہ ویب سائٹwww.aiimsrishikesh.edu.in پرکلک کر کے ٹھیک طریقے سے آن لائن درخواست گزاری کا پروسیس پورا کریں۔آگے کے پروسیس کے لئے امیدوار آن لائن درخواست گزاری کا عمل پورا ہونے کے بعد اس کا پرنٹ آؤٹ لے کرمحفوظ رکھیں۔مذکورہ عہدوں پرجنرل و او بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کو 3000 /روپیہ اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے 1000 /روپیہ فیس متعین ہے۔


مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں مذکورہ اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اور اسٹاف نرس گریڈII- کے عہدوں پر درخواست گزارنے کے لئے اہل امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.aiimsrishikesh.edu.inپرمتعین وقت کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن گزاریں۔اس کے بعدمستقبل میں تقرری کے عمل میں ممکنہ طور پر ضرروت کے پیش نظر اس کا پرنٹ آؤٹ لے کر محفوط کرلیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدوارناجانکاری کے سبب اس اہم موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔