دلی سب آرڈینیٹ سروسیز سیلیکشن بورڈ میں 1074 /مختلف خالی عہدوں پردرخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
دلی سب آرڈینیٹ سروسیز سیلیکشن بورڈ میں 1074 /مختلف خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

 
مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ دلی سب آرڈینیٹ سروسیز سیلیکشن بورڈ (DSSSB) میں ایل ڈی سی، فیلڈ اسسٹنٹ، فوڈ سیفٹی آفیسر، لائبریریئن وغیرہ کے 1074/مختلف خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے مشتہر عواہد کے مطابق الگ الگ متعین تعلیمی لیاقت کے حامل زیادہ سے زیادہ27/30/37 سالہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اس کے لئے خواہشمند اہل امیدوار ویب سائٹ www.dsssbonline.nic.in پر1/اگست، 2017 سے آخری تاریخ 21 /اگست، 2017 تک آن لائن درخواست گزاریں۔  

اس ضمن میں مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دلی سب آرڈینیٹ سروسیز سیلیکشن بورڈ کے ذریعہ مذکورہ عہدوں پرطلب کی گئی درخواستوں کو پر کرنے کے لئے اہل امیدوار مذکورہ متعلقہ ویب سائٹ پر آن لائن درخواست بھر سکتے ہیں جبکہ www.delhi.gov.inسے مزید متعلقہ جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدوار اس موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔