واٹر اینڈ سینیٹیشن مینیجمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعہ 77 /مختلف خالی عہدوں پر درخواستیں طلب۔ارشد جمال


 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
واٹر اینڈ سینیٹیشن مینیجمنٹ آرگنائزیشن کے ذریعہ 77 /مختلف خالی عہدوں پر درخواستیں طلب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ واٹر اینڈسینیٹیشن آرگنائزیشن کے ذریعہ اسسٹنٹ مینیجر، اکاؤنٹنٹ وغیرہ کے 77 /مختلف خالی عہدوں کو پر کرنے کے لئے مشتہر عواہد کے مطابق  الگ الگ متعین تعلیمی لیاقت کے حامل نیز زیادہ سے زیادہ 30/35/40 سالہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اس کے لئے ویب سائٹ www.wasmo.orgسے متعین فارم ڈاؤن لوڈ کر صحیح طریقے سے ہدایت کے مطابق بھریں۔ اس کے بعد اپنی درخواست فارم کے ساتھ مطلوبہ کاغذات کو منسلک کرکے متعین 11/13/15/17تاریخوں میں سے متعلقہ تاریخ میں صبح 10:00 بجے سے 12:00 بجے تک انٹر ویو کے مقام’اسٹاف ٹریننگ کالج، اولڈ ایم ایل اے کوارٹر، سی۔17، گاندھی نگر۔382016 پر پہونچیں۔ 
اس ضمن میں مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈسینیٹیشن آرگنائزیشن کے ذریعہ مذکورہ عہدوں پرطلب کی گئی درخواستوں کو پر کرنے کے لئے اہل امیدوار متعلقہ ویب سائٹ www.wasmo.org سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اچھی طرح سے بھریں اس کے بعد مطلوبہ کاغذات منسلک کر کے اسسٹنٹ مینیجر، اکاؤنٹنٹ وغیرہ کے عہدوں میں سے اپنے مطلوب عہدے کے لئے انٹر ویو کی متعلقہ تاریخ کو متعین پتے پر پہونچ کر انٹر ویو دیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدوار اس موقع سے محروم نہ رہ جائیں۔