یو جی سی نیشنل الیجی بیلٹی ٹیسٹ (نیٹ) کے لئے شارٹ نوٹیفیکیشن، آن لائن فارم طلب۔ارشد جمال


یو جی سی نیشنل الیجی بیلٹی ٹیسٹ (نیٹ) کے لئے شارٹ نوٹیفیکیشن، آن لائن فارم طلب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ UGC National Eligibility Test (NET) کے لئے شارٹ نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے۔انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جونیئر ریسرچ فیلوشپ(JRF) اور اسسٹنٹ پروفیسرکے لئے اہلیت امتحان  CBSE کے ذریعہ 5 /نومبر 2017 دن اتوار کو منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ جو امیدوار اس ٹیسٹ میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں وہ اس کے تعلق سے ویب سائٹ http://cbsenet.nic.inپر پہلے سے موجود شارٹ نوٹیفیکیشن کی تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں امیدوار وں کیلئے 1 /اگست 2017 سے آن لائن فارم بھرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 30 /اگست 2017 متعین ہے جبکہ فیس 31 /اگست 2017تک ادا کی جا سکتی ہے۔
 مسٹر جمال نے بتایاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے تاکہ اہل امیدواروں کو اس موقع کا مکمل فائدہ حاصل ہوسکے۔مزید جانکاری مذکورہ متعلقہ ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔