الہ آباد ہائی کورٹ میں مختلف عہدوں پر تقرری،4386 /خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
الہ آباد ہائی کورٹ میں مختلف عہدوں پر تقرری،4386  /خالی عہدوں پر درخواستیں مطلوب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں 4386 /مختلف خالی عہدوں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس میں اسٹینو گرافرگریڈIII-،جونیئر اسسٹنٹ، ڈرائیور نیز گروپ ڈی کے عواہد شامل ہیں۔اس کے لئے عہدوں کے مطابق الگ الگ تعلیمی لیاقت متعین ہے۔
مذکورہ عہدوں پر 18 /سے 40 /سال تک کے امیدواردرخواست گزارنے کی آخری تاریخ 22 /اگست2017تک متعلقہ ویب سائٹallahabadhighcourt.in پر آن لائن اپنی درخواستیں گزار سکتے ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ ویب سائٹ پرجائیں اور موجود ہدایات کے مطابق 22 /اگست2017 تک آن لائن درخواست گزارنے کا پروسیس پورا کریں۔جنرل و او بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 700/500 روپئے جبکہ اتر پردیش کے ایس سی وایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو 500/300 روپئے (عہدوں کے مطابق) ادا کرنا ہوگا۔امیدواروں کا سیلیکشن تحریری امتحان، ٹائپنگ ٹیسٹ نیز پریکٹیکل ٹیسٹ کے ذریعہ کیا جائیگا۔
مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں مذکورہ عہدوں پر درخواست گزارنے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ allahabadhighcourt.in پر دی گئی جانکاری و ہدایات کے مطابق صحیح طریقے سے آخری تاریخ کے اندر آن لائن درخواست پر کریں۔انہوں نے بتایاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے۔مزید جانکاری کے لئے ویب سائٹ allahabadhighcourt.in دیکھیں۔