سینٹرل سیلیکشن بورڈ، بہار میں کانسٹیبل کے عہدوں پر تقرری،9900 /خالی عہدوں پر درخواستیں طلب۔ارشد جمال

تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
سینٹرل سیلیکشن بورڈ، بہار  میں کانسٹیبل کے عہدوں پر تقرری،9900  /خالی عہدوں پر درخواستیں طلب۔ارشد جمال

مؤناتھ بھنجن۔سابق چیئر مین ارشد جمال نے آج ذرائع کے حوالے سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل سیلیکشن بورڈ، بہارنے کانسٹیبل کے 9900 /خالی عہدوں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔اس کے لئے کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے 12 ویں پاس یا اس کے مساوی لیاقت کے حامل 18 سے 25 /سالہ(حدود عمر کی گنتی1 /جون 2017 کے مطابق کی جائے گی) امیدوارمتعلقہ ویب سائٹ www.csbc.bih.nic.in پر آن لائن درخواست گزار سکتے ہیں۔درخواست گزارنے کی آخری تاریخ 30 /اگست 2017 متعین ہے۔درخواست گزارنے کے لئے درخواست گزار متعلقہ ویب سائٹ پرجائیں اور موجود ہدایات کے مطابق آن لائن درخواست گزارنے کا پروسیس پورا کریں۔درخواست پوری ہونے کے بعد اس کا پرنٹ آوٹ آئندہ ہونے والی تقرری کے پروسیس کے لئے محفوظ رکھیں۔امیدواروں کا سیلیکشن تحریری امتحان اور جسمانی معائنہ کے مطابق کیا جا ئے گا۔
مسٹر جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ سینٹرل سیلیکشن بورڈ، بہارنے مذکورہ عہدوں پر درخواست گزارنے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ www.csbc.bih.nic.in پر دی گئی جانکاری و ہدایات کے مطابق صحیح طریقے سے آن لائن درخواست پر کریں اور اس کا پرنٹ نکال لیں۔ تقرری کے دوران اس کی ضرورت پڑے گی۔ آخری تاریخ تک اپنی درخواستیں آن لائن گزار دیں۔انہوں نے بتایاکہ یہ جانکاری آپ کو ذرائع کے حوالے سے فراہم کرائی جا رہی ہے۔مزید جانکاری کے لئے ویب سائٹ www.csbc.bih.nic.in دیکھیں۔