بی ٹی سی کی جگہ اب کرنا ہوگا ڈی ایل ایڈتبھی بن پائیں گے پرائمری ٹیچر-ارشد جمال


بی ٹی سی کی جگہ اب کرنا ہوگا ڈی ایل ایڈتبھی بن پائیں گے پرائمری ٹیچر 
ڈپلوما ان الیمنٹری ایجوکیشن(ڈی ایل ایڈ) کے لئے آن لائن بھرے جا رہے 
ہیں فارم۔ارشد جمال
مؤ ناتھ بھنجن۔سابق پالیکا صدر ارشد جمال نے ذرائع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پرائمری ٹیچر بننے کے لئے BTC کی جگہ پر اب ڈی ایل ایڈ (DLED) یعنی ڈپلوما ان الیمنٹری ایجوکیشن کی ٹریننگ لینی ہوگی ۔اس کے لئے ضلع شکچھا پراشکچھن سنستھان(ڈائٹ) و پرائیویٹ کالجوں میں کل 81600 سیٹیوں پر داخلہ مطلوب ہے۔ڈی ایل ایڈکے لئے امیدواروں کا سیلیکشن 10 ویں، 12 ویں و گریجوئیشن کے محصول نمبرات فیصد کے مطابق میرٹ لسٹ پر مبنی ہوگا۔اس کے لئے امیدوار وں کو آن لائن رجسٹریشن کرنا لازم ہے جو چار اسٹیپ میں پورا ہوگا۔ مسٹر جمال نے بتایا کہ ویب سائٹ http://upbasiceduboard.gov.in/ پر پہلے اسٹیپ میں ہی مکمل ہدایات دی گئی ہیں جسے اچھی طرح پڑھ اور سمجھ کرہی آپ اپنے آن لائن رجسٹریشن کا پروسیس پورا کریں۔آن لائن رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 10 ؍اگست 2017 ، امیدواری فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 14 ؍اگست 2017 (معزور مستثنیٰ) جب کہ پر شدہ درخواست فارم؍پر کئے ہوئے رجسٹریشن فارم کی ڈیٹیل پرنٹ کرنے کی آخری تاریخ 16 ؍اگست 2017 (شام 6 ؍بجے تک)متعین ہے۔مسٹر جمال نے بتایا کہ فیس کے طور پر 400؍روپئے کی بینک چالان لگنی ہے اسی کے ساتھ آدھار کارڈ بھی منسلک کرنا ضروری ہے۔اس ضمن میں مسٹر جمال نے طلبہ و طالبات کو ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواستیں متعین تاریخ کے اندر آن لائن رجسٹرڈ کرالیں۔انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیداورhttp://upbasiceduboard.gov.in/ویب سائٹ پر موجود تمام ضروری جانکاریوں کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنا آن لائن فارم بھریں نیز اس کے لئے آن لائن درخواست گزارنے کے خواہشمندامیدوار 10+12+B.A. کی مارکشیٹ، ایک فوٹو اور آدھار کے ساتھ میرے کیمپ دفتر مسکن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔