آن لائن ٹیسٹ برائے اقلیتی وظیفہ۔ارشد جمال

 تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کیرئر کی جانب راہنمائی کے مقصد سے جاری پریس ریلیز
آن لائن ٹیسٹ برائے اقلیتی وظیفہ۔ارشد جمال

 بی ٹیک (B. Tech) میں زیر تعلیم اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی سہولت کی غرض سے ان کی رہنمائی کرتے ہوئے مؤ نگرپالیکا کے سابق چیئرمین و سینئر سماجوادی رہنما ارشد جمال نے بتایا ہے کہ حیدرآباد کی ایک تنظیم ’سہایتا ٹرسٹ‘ B. Tech میں زیر تعلیم اقلیتی طبقہ کے طلباء کو ٹیوشن فیس بطور اسکالر شپ ادا کرتی ہے۔تنظیم کی جانب سے رواں سال کے لئے مسلم، سکھ، عیسائی، پارسی، بودھ اور جین مذاہب کے 150/ طلباء کو اسکالرشپ دینے کا ہدف مقررہے۔ارشد جمال نے متعلق طلبا کو درخواست گذارنے اور آن لائن ٹیسٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ خواہشمند طلباء تنظیم کی ویب سائٹ minorityscholarship.in پر جا کر کسی بھی وقت 25/ اگست 2017 سے پہلے رجسٹریشن کرنے کے بعد آن لائن ٹیسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ٹیسٹ میں انٹر سطح کے میتھس (Maths)، فیزکس اور کمسٹری کے 50 معروضی (multiple choice) سوالات ہونگے۔ کم از کم 20 نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی ہی درخواست قابل غور ہوگی۔

     مسٹر جمال نے کہا کہ اس گرانی کے دور میں بہتر تعلیم حاصل کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن آج کی ضرورت کے مطابق نئی نسل کوتعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ضرورت بھی۔ اس لئے جن ذرائع سے بھی تعلیم میں مدد حاصل ہو سکتی ہو ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ انھوں نے خصوصاً مسلم طلباء کو اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تاکید کی ہے نیز معاشرے کے ذمہ داران اور تعلیم دوست حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس اطلاع کو جہاں تک ممکن ہو سکے مسلم قوم کے طلباء تک پہونچا کر ان کا تعاون کریں۔ہر شخص اپنے تئیں قوم کی فلاح و بہبود کا ذمہ دار ہے اس لئے بھی اسے اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کر نی چاہیئے۔